ح* ملک میں انتہاپسندی پھیلانے کی سازشیں کی جارہی ہیں،سید ریاض حسین شاہ

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

ا*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے خیابان سر سید راولپنڈی کے زیر اہتمام صدائے محرب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی؛ دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی سازشیں کی جارہی ہیں اصحاب رسول و اہل بیت ایمان کا جزو ہیں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا امن اور سلامتی امت مسلمہ کو بہت عزیز ہیں پاکستانی قوم حکومت واضح کر چکی سعودی عرب کا امن؛ سلامتی اور استحکام پاکستان کا امن سلامتی اور استحکام ہے علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے پاکستانی عوام سعودی عرب کی عوام اور حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں حرمین شریفین کی سلامتی و استحکام دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں