عید الاضحٰی کے مو قع پر تمام تر مو یشی منڈ یاںمنظور شدہ سیل پو ا ئنٹس پر لگا ئی جائیں، کیپٹن(ر) محمد محمود

عید کے مو قع پر صفا ئی کا خصو صی انتظام یقینی بنایا جا ئے ،شہر میں کہیں بھی قر با نی کے جا نوروں کی آ لا ئشوں کے گلنے سڑنے کا موقع نہ دیا جا ئے،کمشنر راولپنڈی کی و یسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت

منگل 14 جولائی 2020 18:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمودنے عید الاضحی کے حو الے سے سکیور ٹی و د یگر انتظا ما ت کے با رے میں ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ عید کے مو قع پر ہمیں کورونا وا ئرس کے ساتھ ساتھ کا نگو وا ئرس سے بچنے کے لئے بھی اقدامات کر نے ہوں گے ۔اس لئے ضروری ہے کہ مو یشی منڈ یاں منظور شدہ سیل پوا ئنٹس پرہی لگا ئی جائیں اور منڈیوں کی صفا ئی کے ساتھ ساتھ جا نوروں کی صحت و صفا ئی سے متعلق تما م یس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تا کہ کا نگو وا ئرس کے خد شے کوکم کر کے شہریوں کو اس وا ئرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے را ولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ عید کے مو قع پر صفا ئی کا خصو صی انتظام یقینی بنایا جا ئے اور شہر میں کہیں بھی قر با نی کے جا نوروں کی آ لا ئشوں کے گلنے سڑنے کا موقع نہ دیا جا ئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید کے مو قع پرتمام ڈپٹی کمشنرز کو خصو صی ہد ایت کی گئی ہے کہ وہ عید کے مو قع پر کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں تا کہ خو نیز اپنے ایر یا میں عا ر ضی میلے اور ان میں لگا ئے جا نے والے خطر نا ک جھولوں پر مکمل پابند ی عا ئد کر یں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے عید الا ضحی کے انتظامات سے متعلق جا ئزہ اجلا س کے شر کاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میںڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)انوار الحق، ایڈ یشنل کمشنر( کوا رڈ ینیشن)زا ہد اکرام، سی او راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ،اسسٹنٹ کمشنرمری زا ہد حسین اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ اٹک ، جہلم، چکوال کے ڈپٹی کمشنر نے و یڈ یو لنک کے ذ ر یعے اجلاس میں بھی شر کت کی۔

اس مو قع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے سی او راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بتایا کہ ا ن کی طر ف سے عید کے دوران و رکز مختلف شفٹوں میں چو بیس گھنٹے اپنی ڈ یوٹی سر انجام دیں اور ایسی تنگ گلیاں جہاں گا ڑیاں نہیں جا سکتی وہاں د ستی ر یڑھی استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے مز ید کہا کہ راولپنڈی میںبڑی اجتما عی قربان گاہوں کے لئے دستی ریڑ ھے، گا ر بیج بیگ اورسینٹری ور کرز ہر قربان گاہ کے لئے مختص کئے جائیں گے۔ پری عید و رک پلان کے تحت مساجد کی دھلائی، عید گاہ کی صفا ئی، قبر ستانوں کی صفا ئی، عید کیمپس قائم کر نا، گار بیج بیگ کی تقسیم، عید گاہ اور مساجد پر چو نالگانااورکمر شل ما ر کیٹس و مین بازاروں کی مکمل صفا ئی شا مل ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں