ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئی'ہیٹ سٹروک ایڈوائزری' جاری کر د

آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے ، شہری گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری

منگل 14 جولائی 2020 18:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئی'ہیٹ سٹروک ایڈوائزری' جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری اور ڈسٹرکٹ سرویلینس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد علی مرزا کی طرف سے جاری کردہ 'ہیٹ سٹروک ایڈوائزری' میں شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے جس کے پیش نظر شہری گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

شہری مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ شدید گرمی میں صبح 10بجے سے 4بجے تک گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ شدید دھوپ اور گرمی میں سر ڈھانپ کر رکھیں۔ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بھیگے ہوئے تولیئے سے جسم کو رگڑیں۔ گرمی میں تھکاوٹ سے بچیں۔ اگر لو لگنے کی علامات ظاہر ہوں تو مریض کو ٹھنڈی اور محفوظ جگہ پہنچائیں۔ جسم پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھیں۔ ٹانگوں کو سہارا دے کر سر کی نسبت قدرے اونچا کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں