راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کرک ڈائون

رواں سال کے دوران دہشتگردی ،قتل ،ڈکیتی اورسنگین وارداتوں میں ملوث کیٹیگری (ای) کی288 اشتہاریوں سمیت 2000سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کریک ڈائون کرتے ہوئے رواں سال کے دوران دہشتگردی ،قتل ،ڈکیتی اورسنگین وارداتوں میں ملوث کیٹیگری (ای) کی288 اشتہاریوں سمیت 2000سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلا ف برسرپیکارہے ،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیاگیاتھا،راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران موثر کریک ڈائون کرتے ہوئے یکم جنوری 2020سے اب تک دہشتگردی،قتل،ڈکیتی اورسنگین وارداتوں میں ملوث کیٹیگری (ای) کی288 اشتہاریوں سمیت 2046 اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا، راولپنڈی پولیس نے خصوصی مہم کے دوران دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث 10اشتہاری مجرمان اورقتل ،ڈکیتی ودیگر سنگین مقدمات میں ملوث کیٹیگری (ای) کے 278اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا،راولپنڈی پولیس نے اقدام قتل ، چیک ڈس آنر،امانت میں خیانت ،ضرر اوردیگر مقدمات میں ملوث کیٹیگری (بی) کے 1758اشتہاری مجرمان کو گرفتا رکیاگیا،راولپنڈی پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،جس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ،سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کریک ڈائون پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قتل ،ڈکیتی اورسنگین وارداتوں سمیت دیگر مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی اورجرائم پر قابوپانے کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیر ا مزید تنگ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں