راولپنڈی، تھانہ کینٹ پولیس کا حیدر روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن میں دکانوں اورہوٹلوں کی چیکنگ

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) تھانہ کینٹ پولیس کا حیدر روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن میں دکانوں اورہوٹلوں کی چیکنگ، سرچ آپریشن ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے حیدر روڈ اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی کیا گیا، سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوکینٹ سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران 27دکانو ں،03ہوٹل اور انفرادی طور پر47افراد کو چیک کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں