اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں کا،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کا دورہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہی پر اظہار برہمی کیا انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ مریضوں، ڈاکٹرز روم اور طبی عملہ کے دفاتر میں سماجی فاصلہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی حاضری چیک کی انہوں نے صفائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیااسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹروں اور عملہ کے رویوں کے بارے میں دریافت کیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں