چیئرمین ضلعی زکوٰةوعشرکمیٹی راولپنڈی غلام حسن خان نے ضلع قومی سطح کی8 ہسپتالوں کو ایک کروڑ55لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کردی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ضلعی زکوٰةوعشرکمیٹی ضلع راولپنڈی کے چیئرمین غلام حسن خان نے ضلع راولپنڈی کے قومی سطح کی8 ہسپتالوں کوغریبوں ،بیوائوں اوردیگرمستحقین کے علاج معالجہ کے سلسلے میں مالی امدادکی فراہمی کے لئے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی قسط کے طورپر مجموعی طورپرایک کروڑ55لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کردی ہے جن قومی سطح کے ہسپتالوں کوفنڈجاری کئے گئے ہیں ان میںیہ 8ہسپتال شامل ہیں آرمڈفورسزانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی کو40لاکھ رروپے ،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کو26لاکھ رروپے ،بے نظیربھٹوشہیدہسپتال راولپنڈی کو25 لاکھ روپے ،کنٹونمنٹ بورڈجنرل ہسپتال راولپنڈی کینٹ کو8لاکھ 50ہزارروپے ،فوجی فائونڈیشن ہسپتال راولپنڈی کو8لاکھ اور50ہزارروپے ،پاکستان تھیلیسیمیا ہسپتال ر اولپنڈی کو3لاکھ 50 ہزارروپے ،راولپنڈی آئی ڈونرزآرگنائزیشن ریڈوڈیلائسسز ہسپتال کو3لاکھ 50 ہزارروپے اورراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو40لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں اس سلسلے میں چیئرمین ضلعی زکوٰة وعشرکمیٹی راولپنڈی غلام حسن خان نے ان ہسپتالوں کے تمام میڈیکل سوشل آفیسرزاورہیلتھ ویلفیئرکمیٹیوں کے انچارجوں کوبھی آگاہ کردیاہے اورہدایت کی ہے کہ وہ غریب مستحقین اورزکوٰة لینے کے حق دارمریضوں کے علاج معالجہ اورادویات کے اخراجات ،برداشت نہیں کرسکتے ان کوجاری کردہ زکوٰة فنڈزسے مفت علاج معالجے اورادویا تکی سہولت فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں