راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،09ملزمان گرفتار،اسلحہ و شراب برآمد

منگل 7 مئی 2024 17:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے شراب، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم شاہد سے 10 لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے ملزم عمر سے 10 لیٹر شراب،ملزم وقاص سے 10 لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم خوشحال سے 10 لیٹر شراب،ملزم شہباز سے 06 لیٹر شراب،ملزم سلمان سے 06 لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم رجب سے 05 لیٹر شراب،نصیرآبا د پولیس نے ملزم ریاست سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم عادل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں