کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود کاڈویژنل پبلک سکول کا دورہ ،مسجد کا سنگ بنیاد رکھا ،طلباء وطالبات کے لئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ کیا اور وہاں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور پودا بھی لگایا۔ انہوں نے مختلف کلا س رومز کا دورہ کیا اور طلباء وطالبات کے لئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر انہوں نے بچوں سے گفتگو بھی کی اورکہا کہ تعلیم حاصل کر نے کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی، تمام بنیا دی اشیاء کی د ستیابی اور قابل اساتذہ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور ہم تعلیمی معیار کو بہتر سے بہترین کر نے کے لئے کو شاں ہیں تاہم اس سلسلے میں طلباء پربھی یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ تعلیم کو اولین ترجیح ہوئے اپنی تما متر صلا حیتیں تعلیم حا صل کر نے میں وقف کر یں کیونکہ محض تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت نہ صرف و اپنے ماں باپ بلکہ ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں اور اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں کمشنر راولپنڈی نے کالی ٹینکی فٹ بال گرائونڈ کا بھی دورہ کی اور راولپنڈی میو نسپل کا ر پو ریشن کو ہدایت کی کہ گرائو نڈ میں سے گھاس کی کٹا ئی اور دیگر ضروری کام مکمل کر کے اسے جلد از جلد فعال کیاجائے تا کہ لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مندا نہ ماحول کو پروان چڑھا نے کے لئے عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریح کے مواقع فراہم کر نے چاہیے اور اس میں سب سے اہم پلے گرائونڈز کی فراہمی ہے تا کہ تنائوکے اس دور لوگ خود کو کسی مثبت سرگرمی میں مصروف کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں