گورننگ باڈی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 50واں اجلاس

راولپنڈی رنگ روڈ کیساتھ 100 میٹر تک کمرشل تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) گورننگ باڈی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی ای) کا 50واں اجلاس آج آر ڈی اے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے کی، آر ڈی اے گورننگ باڈی نے چیئرمین آر ڈی اے کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت شہر کے مستقبل کی ترقی کی سمت کا تعین کردیا، اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ کے ساتھ 100 میٹر تک کمرشل تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی، چیئرمین آر ڈ ی اے نے کہا پابندی کا مقصد رنگ رو ڈ کے ساتھ تعمیرات کو ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن کے مطابق بنا نا ہے، گورننگ باڈی نے ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے آسانیا ں پیدا کرنے کیلئے نئے ہاؤسنگ سکیم رولز کی بھی منظوری دے دی،گورننگ باڈی نے ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں ما سوائے راولپنڈی تحصیل کے پیری اربن سٹریکچر پلان بنانے کی بھی منظوری دے دی، پیری اربن پلان نے ہر تحصیل میں زمین کے استعمال کیلئے زونز مختص کیئے جائیں گے تاکہ کسی بھی ڈویلپر کو پتا چل سکے کہ وہ کون سی ترقیاتی سرگرمی کس زون میں کرسکے گا، گورننگ باڈی نے گلریز ہاؤسنگ سکیم کے مختلف مسائل مثلا قبرستان کی زمین پر تجاوزات یا ترقیاتی کام کون سا ادارہ کرے گا، اس کے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے حاجی امجد محمود چوہدری ایم پی اے پی پی 13کی زیر نگرانی پانچ رکنی ٹیکنیکل کمیٹی بنائی گئی ہے جو پندرہ دن کے اندر اندر اس منصوبہ کیلئے اپنی رپورٹ مرتب کر ے گی، مختلف اسامیوں کی اورری ایڈجسٹمنٹ کی منظوری بھی دے دی گئی، سول لائنز راولپنڈی میں پلا ٹ نمبر 37 پر افسران کی رہائش گا ہ بنانے کی منظوری بھی دی گئی، گورننگ باڈی نے شیر پاؤ کالونی راولپنڈی میں خالی پلاٹ ٹیوب ویل کے ساتھ کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کی منظوری بھی دے دی او ر کالی ٹینکی واساوالی جگہ کی نیلامی کو روک کر اسے مزید بہتر کیاجائے اور اگلے اجلا س میں تجویز لائی جائے، ڈی جی آر ڈی اے نے گورننگ باڈی کے سامنے ایجنڈا آئٹمز کو تفصیل سے پیش کیا جن کی منظوری دی گئی، چیئرمین آر ڈی اے نے ممبران کا شکریہ ادا کیا، میٹنگ میں گورننگ باڈی کے ممبران، حاجی امجد محمود چوہدری ایم پی اے پی پی 13، محترمہ نسرین طارق ایم پی اے (ڈبلیو 301)، مقرب علی ٹیکنیکل ممبر، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے عمارہ خان، ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول محمد اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد جنید تاج بھٹی، فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، محکمہ لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کے نمائندوں اور آر ڈی اے راولپنڈی کے دیگر افسران نے شرکت کی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں