راولپنڈی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماہم آصف ملک کی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماہم آصف ملک نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے اور اس سے بچنے کے لئے کورونا ایس او پیز کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرے کے اوپر ماسک پہننے کی اپیل کی، انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیکھ بھال نہ کی گئی تو کورونا واپس آسکتا ہے۔

انہوں نے تعلیمی اداروں، دفاتر اور عوامی اجتماعات میں اینٹی کورونا ایس او پیز کو نافذ کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اینٹی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مارکیٹس،شاپنگ مالز،شادی ہالز،ریسٹورنٹس وغیرہ کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ رات دس بجے تک اپنے معاملات بند کردیں، اس کے علاوہ میڈیکل سٹورز،کلینک اورہسپتال مریضوں کوخدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی مارکیٹس، شادی ہالز، سکولز اور کالجز کے خلاف سخت کانونی کاروائی کریں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بدھ کے روز ملک بھر میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر، تمام شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت چہرہ ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں