کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈویژن کے 40ملازمین کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کی منظوری دیدی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈویژن کے 40ملازمین جن میں 28درجہ چہارم کے ملازمین شامل ہیں کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ منظوری انہوں نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈویژن کے ایک اجلاس میں دی جو کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر فنانس اینڈ ریونیو ملیحہ جمال ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آمنہ رفیق اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم، چکوال اور اٹک نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نے عید الضحیٰ کے دوران دن رات کام کیا اور اس کے علاوہ کمپنی کو خسارے سے نکالنے میں انتہائی محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے۔

انہوں نے کہاکہ چھنی عالم شیر میں قائم مویشی منڈی کو بھی کامیاب بنایا جا ئے اور اس میں بیوپاریوں کی آمد و رفت میں اضافہ کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کو کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں