راولپنڈی،تھانہ مورگاہ پولیس کاڈیفنس روڈ و گردونواح میں سرچ آپریشن ،گھروں ،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ،افراد کی چیکنگ کی

منگل 24 نومبر 2020 18:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) تھانہ مورگاہ پولیس کاڈیفنس روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مختلف گھروں ،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور افراد کی چیکنگ کی ، سرچ آپریشن ایس ایچ او مورگاہ کی زیر نگرانی کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے ڈیفنس روڈ اور اسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اومورگاہ سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران148گھروں،80کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طورپر306افراد کو چیک کیاگیا ،ایس پی پوٹھوہارسیدعلی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں