راولپنڈی،تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ،شاپنگ کے بہانے گارمنٹس دکان پر چوری کرنیوالی تین خواتین گرفتار ، مقدمہ درج

جمعرات 26 نومبر 2020 18:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ کے بہانے گارمنٹس کی دکان پر چوری کرنیوالی تین خواتین گرفتار کر کے چوری شدہ سامان برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شاپنگ کے بہانے گارمنٹس کی دکان پرقیمتی سویٹرزچوری کرنے والی تین خواتین کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں آسیہ، کالو بی بی اور نازیہ بی بی شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے چوری کیاگیاسامان برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہاکہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں میں مزیدتیز ی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں