راولپنڈی،اے ایس آئی کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال پر سی پی او کا نوٹس، ریٹائرڈ اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) اے ایس آئی کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال پر سی پی او کا نوٹس، ریٹائرڈ اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،نصر حیات کو قبل ازیں ایک محکمانہ انکوائری میں سزا کے طور پر جبری ریٹائر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی نصر حیات کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹائرڈ اے ایس آئی کے حقائق سامنے آنے پر تھانہ ائرپورٹ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،نصر حیات اے ایس آئی (ریٹائرڈ) نے جعلی کاغذات تیار کر کے منڈی بہاؤ الدین کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو فائدہ پہنچایا،نصر حیات کو قبل ازیں ایک محکمانہ انکوائری میں سزا کے طور پر جبری ریٹائر کیا گیا تھا، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہاکہ نصر حیات کو مقدمہ میں گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس خود احتسابی اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، سرکاری اختیارات ایک امانت ہے جس میں خیانت ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں