راولپنڈی، منشیات ک مقدمات میں نامزد 2ملزمان کو الزام ثابت ہونے پر 4سال3ماہ قید اور60ہزار روپے جرمانے کی سزا

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے منشیات کی2الگ الگ مقدمات میں نامزد 2ملزمان کو الزام ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 4سال3ماہ قید اور60ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی اے این ایف نے گزشتہ سال24جنوری کو ناکہ بندی کے دوران حاجی امام دین سے 1کلو824گرام ہیروئن برآمدگی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ٹرائل کے دوران الزام ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 2سال3ماہ قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 1ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ واحد اللہ خان سے گزشتہ سال 27جولائی کو3600گرام چرس برآمدگی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 2سال قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید1ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں