ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی کے پی اے شہاب حسین کے والد کی نماز جنازہ ادا

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی کے پی اے شہاب حسین کے والدشفاعت حسین کی نماز جنازہ ہفتہ کو گورنمنٹ گرلز کالج کے احاطہ میں ادا کردی گئی ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی کے پی اے شہاب حسین کے والدشفاعت حسین عارضہ قلب کے باعث راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں زیرعلاج تھے جو کہ جمعہ کی رات کو انتقال کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شفاعت حسین کی نماز جنازہ میں ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ سمیت افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اہلخانہ کی آہوں اور سسکیوں میں مرحوم شفاعت حسین کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں