راولپنڈی،سول لائن پولیس نے جعلی کاغذات، مچلکے اور رجسٹری تیار کر کے عدالت میں جمع کروانے والے ملزمان گرفتارکرلیے

اتوار 17 جنوری 2021 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) سول لائن پولیس نے جعلی کاغذات، مچلکے اور رجسٹری تیار کر کے عدالت میں جمع کروانے والے ملزمان گرفتارکرلیے ،سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار اور ایس ایچ او سول لائن کوملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوںکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،دونوں ملزمان عرصہ دراز سے ضلع کچہری میںجعلسازی اور ٹاؤٹ میں ملوث تھے،سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار اور ایس ایچ او سول لائن کوملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاتھا، ایس پی پوٹھوہار کی زیرنگرانی ایس ایچ اوسول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی کاغذات، مچلکے اور رجسٹری تیار کر کے عدالت میں جمع کروانے والی02 ملزمان وحید اورناصر کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہارکا کہناتھاکہ جعلسازی سے شہریوں کو دھوکہ دینے والے قانون کی گرفت سے نہیںبچ سکتے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں