راولپنڈی پولیس کا رواں سال کے دوران منشیات فروشوں ،شراب سپلائرز کیخلاف کریک ڈائون

1732ملزمان گرفتار منشیات فروشوں، منشیات پاکٹس اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری رہیگا،سی پی او محمد احسن یونس کی گفتگو

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے دوران منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے 1732ملزمان گرفتار کر کی16من 23کلوگرام چرس ،22کلو395 گرام ہیروئن،06کلو120 گرام افیون،آدھا کلو کے قریب آئس اور 7675بوتل شراب برآمد کرلی جبکہ سی پی او محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں، منشیات پاکٹس اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے، کریک ڈائون کے دوران راولپنڈی پولیس نے رواں سال میںمنشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1702مقدمات میں 1732ملزمان کو گرفتارکیا، ملزمان کے قبضہ سی16من 23کلوگرام چرس ،22کلو395 گرام ہیروئن، 06کلو120 گرام افیون،آدھا کلو کے قریب آئس اور 7675بوتل شراب برآمد کیں،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں،منشیات پاکٹس اور شراب سپلائرزکے خاتمہ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں