کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال جانے والی سڑک فوڈ سٹریٹ کے باعث بند کرنے کے خلاف درخواست خارج

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال جانے والی سڑک فوڈ سٹریٹ کے باعث بند کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی ۔ ہفتہ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے کہاکہ این سی او سی وقتا فوقتا ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز کو کاروبار بند کرنے اور جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے، این سی او سی نے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دی۔

عدالت نے کہاکہ ایسے میں ایس او پیز کے تحت جاری آؤٹ ڈور کیفے بند کرنے کا نہیں کہہ سکتے۔ یاد رہے کہ شہری محمد عمیس نے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے ہسپتال روڈ بند کرنے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ صدر میں حیدر روڈ سے بینک روڈ جانے والی سڑک پر فوڈ سٹریٹ بنا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہاکہ سڑک بند کر کے فوڈ سٹریٹ بنانے سے شام کے اوقات میں ٹریفک جام کا مسئلہ مستقل ہو گیا ہے۔

کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہاکہ سڑک بند کرنے سے شہریوں کو اسپتال پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے کہاکہ متعلقہ علاقہ کو ‘‘واکنگ زون’’ قرار دیا گیا ہے جہاں پیدل چلے پھرنے کی اجازت ہے۔ عدالت نے کہاکہ پٹیشنر فوڈ سٹریٹ کے قیام کا نوٹی فکیشن پیش نہیں کر سکا، پٹیشنر یہ بھی نا بتا سکا کہ شہریوں کے کن بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی کوویڈ کے باعث دنیا بھر میں سڑک کے کناروں کے تخلیقی استعمال کا رواج بڑھا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں