تھانہ ریس کورس پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ،4 موٹر سائیکلز برآمد

منگل 26 اکتوبر 2021 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) تھانہ ریس کورس پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ04 موٹر سائیکلز برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم صداقت کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 04موٹر سائیکلز برآمدہوئے، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل و کار چوروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں