راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ،معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی

پیر 29 نومبر 2021 23:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ،معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور02لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ مجرم ضیاء الرحمن نے سال 2019میں گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے فہد نامی شہری کو زخمی کردیاتھا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاتھا، تفصیلا ت کے مطابق معزز عدالت کی جج فرخندہ ارشداعوان ASJنے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم ضیاء الرحمن کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت معہ 02لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ مجرم ضیاء الرحمن نے سال 2019میں گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے فہد نامی شہری کو زخمی کردیاتھا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاتھا،واقعہ کامقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیاگیاتھا،راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ،سی پی او اطہر اسماعیل نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا انصاف کی جیت ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں