راولپنڈی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کی زیر صدارت راول،پوٹھوہار اور صدر ڈویژن سے متعلق کرائم میٹنگ

جمعہ 27 مئی 2022 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں راول،پوٹھوہار اور صدر ڈویژن سے متعلق کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے راول، پوٹھوہار اور صدر ڈویژن کے زیر تفتیش سنگین مقدمات میں پراگرس کا جائزہ لیا، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کرکے جمع کروائے جائیں،سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ضلع راولپنڈی کے ہر سنگین مقدمہ میں ریگولر فالو اپ اور پراگرس مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں