17جولائی کے ضمنی انتخابات میں پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،ملک ابرار احمد

بدھ 13 جولائی 2022 22:06

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2022ء) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ 17جولائی کے ضمنی انتخابات میں پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے پیپلزپارٹی،جے یو آئی سمیت دیگر اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ،مریم نواز کا 14 جولائی کو کلرسیداں میں تاریخی استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلرسیداں میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے میزبان سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد تھے۔ملک ابرار احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحادیوں نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر حکومت سنبھالی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہم ملک کو درپیش چیلنجوں سے باہر نکال لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز 14 جولائی کی سہ پہر کلرسیداں میں تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گی۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں