تھانہ ایئر پورٹ پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن،35افراد کے کوائف درج

جمعہ 19 اپریل 2024 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت غریب آباد میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں ، دکانوں سمیت 35افراد کے کوائف درج کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے غریب آباد اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 18گھروں، 10دوکانوں، 5 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور 35 افراد کو چیک کرکے کوائف کا اندراج کیا گیا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں