راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، 16روپے میں روٹی بیچنے پر رضامند

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی 16روپے میں بیچنے پر تیار ہیں ،نان 20 روپے کا فروخت کریں گے، رشید قریشی

جمعہ 19 اپریل 2024 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 16 روپے پر روٹی بیچنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رشید قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی 16روپے میں بیچنے پر تیار ہیں جبکہ نان 20 روپے کا فروخت کریں گے،اس کے ساتھ ہی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کردی تھی۔ڈپٹی کمشنر لاہورکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں