واہ کینٹ پولیس کی تفتیش، ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) واہ کینٹ پولیس نے مؤثر تفتیش کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈکیت گینگ سے مسروقہ رقم 4 لاکھ 82 ہزار روپے برآمد ہوئے، ملزمان علی عباس اور اذلان سے مسروقہ مال کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی ، ملزمان سے قبل ازیں 2 موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا تھا، مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں