راولپنڈی،جاتلی پولیس کی کارروائی ،زیادتی مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پیر 22 اپریل 2024 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رضوان کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2021سے جاتلی پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں