راولپنڈی،9ملزمان سی2کلو سے زائد چرس،40 لیٹراور2بوتل شراب برآمد،مقدمات درج

پیر 22 اپریل 2024 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور شراب سپلائر زکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی9ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی2کلو سے زائد چرس،40 لیٹراور2بوتل شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم ساجد سہیل سی1کلو860گرام چرس،پتریاٹہ پولیس نے ملزم خضر محمود سی600گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم رفیق سے 20لیٹر شراب، ملزم عدیل سی1بوتل شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم تہراب سی5لیٹر شراب،ملزم عابد سی5لیٹر شراب،ملزم فیضان سی5لیٹر شراب،ملزم رضوان سے 1بوتل شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم محمد عابد سی5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں