راولپنڈی،8ملزمان سے اسلحہ وایمونیشن اور سامان آتش بازی برآمد،مقدمات درج

پیر 22 اپریل 2024 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن اور سامان آتش بازی برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم فیصل سی1رائفل کلاشنکوف،وارث خان پولیس نے ملزم عبد الغفور سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن،آراے بازار پولیس نے ملزم وحید سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم کاشف سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے آتش بازی کرنے والی4 ملزمان قیصر ،مبشر،طاہر اور فہیم سے سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں