کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں ارتھ ڈے بھرپور جوس و خروش سے منایا گیا

پیر 22 اپریل 2024 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈو یژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ سر سبز پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے کے لئے ارتھ ڈے کو بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔انہوں نے ارتھ ڈے کے حوالے سے کمشنر آفس میں پودا لگاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس سیارے زمین سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کل آپ کے بچے اس پر ایک صحت مند اور قدرتی وسائل سے مالا مال زندگی گزاریں تو ارتھ ڈے کے موقع پر اپنی زمین کو کم از کم ایک پودے کا تحفہ ضرور دیں۔

کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ درختوں کی کمی کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کے اثرات بہت نمایاں ہو گئے ہیں جس میں سے اہم اثر موسموں کا شد ید سے شدید تر ہو نا ہے۔ان اثرات کو زائل کر نے کے لئے شجرکاری مہم نہایت اہمیت کی حا مل ہے تاہم اس ضمن میں یہ بھی ضروری ہے کہ دیکھا جائے کس جگہ کون سا پودا زیادہ موزوں اور وہاں کا مقامی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارامشن تمام سرکاری و پرا ئیویٹ جگہوں کو مقا می پودوں سے سر سبز شا داب کرنا ہے تا کہ نہ صرف ماحول کی خو بصورتی بلکہ اسکا قدرتی پن بھی برقرا ر کھا جا سکے۔

انہوں نے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے کو ہد ایت کی کہ اپنی نر سر یز میں زیا دہ سے ز یا دہ مقامی پودوں کو جگہ دیں اور نمائشی پودوں سے پر ہیز کر یں۔ پودوں کی ایسی اقسام جو یہاں کی مقا می تھی لیکن ان کی جگہ نمائشی پودوں کی بہتات نے لی جس کی وجہ سے وہ اب تقر یبا نا پید ہو چکی ہیں ان کو دوبارہ اس ماحول کا حصہ بنا نا ہے تا کہ انکے مکین چر ند پرند بھی اپنی اصلیت کی طرف لوٹ آئیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں