راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 14:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 11 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم طارق سے دو کلو 400 گرام چرس، ملزم رضوان سے دو کلو 200 گرام چرس، ملزم عدیل خان سے ایک کلو 390 گرام چرس، ملزم بلال سے ایک کلو 400 گرام چرس، ملزم علیان سے 550 گرام چرس ، وارث خان پولیس نے ملزم بلال خان سے ایک کلو 440 گرام چرس، ملزم وقاص سے 540 گرام چرس اور دھمیال پولیس نے ملزم رضوان سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں