ادارہ تحفظ ماحول کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام

منگل 23 اپریل 2024 18:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ادارہ تحفظ ماحول کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ آفس آف ڈپٹی ڈائریکٹر،ادارہ تحفظ ماحول،راولپنڈی کے زیر انعقاد ڈپٹی ڈائریکٹر ماریہ سفیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈویژن)عنزہ نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمرہ طارق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مری) رومیسہ بابر، اور انسپکٹر ماحولیات انعام الحق نے مری بریوری پرائیویٹ لمیٹڈ، اٹک آئل ریفائنری لمیٹڈ اور نیشنل کلینر پروڈکشن سنٹر کے ہمراہ''ارتھ ڈے2024'' کی مناسبت سے ماحول کے تحفظ کیلئے ارتھ ڈے سیمینار اور سکول کے بچوں کے ساتھ ملکر آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔

اس سال ارتھ ڈے کو پلاسٹک بمقابلہ زمین کے عنوان سے منسوب کر کے زمین کو پلاسٹک کی آلودگی سے بچانے کے لیے اقدامات لینے کا عندیہ دیا گیا اور بچوں اور دوکانات پر ادارہ تحفظ ماحول کی طرف سے کپڑے کے تھیلے تقسیم کیے گئے اور آگاہی کے لئے شہر کے اہم مقامات پر پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے بینرز آویزاں کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے عائد کردہ احکامات کے مطابق نہ صرف75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے بلکہ پنجاب سنگل یوز پلاسٹک پراڈکٹ 2023 ریگولیشن کے تحت شیڈول 1 اور 2 میں درج مختلف پلاسٹک کی اشیاء مثلاً ڈسپوزپل اور ملٹی لیئر پیکجنگ پلاسٹک پراڈکٹس وغیرہ پر مکمل طور پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کا سامنا کرنا ہوگا۔

\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں