پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائی،11 ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کو سیل کر دیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 19:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی کے دور ان11 ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کو پی آر اے راولپنڈی کمشنریٹ نے سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آراے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے راولپنڈی کمشنریٹ کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی کمرشل مارکیٹ اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس 11 ملین سے زائد کے ٹیکس نادہندگان نکلے ،پی آر اے راولپنڈی آفس کی جانب سے تینوں مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کو ریکوری نوٹسز جاری کر کے رقم وصول کرنے کی کوشش کی گئی، متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ٹیکس کی ریکوری نہ ہو سکی ،ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے پر انفورسمنٹ افسر کی مو جودگی میں تینوں ریکروٹمنٹ ایجنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے،کارروائی چیئرمین پی آر اے اور کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں