راولپنڈی،8ملزمان سی11کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج

منگل 23 اپریل 2024 22:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی11کلو سے زائد چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم طارق سے 02کلو400گرام چرس، ملزم رضوان سے 02 کلو 200 گرام چرس،ملزم عدیل خان سے 01کلو390گرام چرس،ملزم بلال سی01کلو400گرام چرس، ملزم علیان سے 550گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم بلال خان سی01کلو440 گرام چرس، ملزم وقاص سی540 گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم رضوان سے 01کلو200گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کیلئے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں