غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بہت جلد ٹاسک فورس قائم کیا جائے گا،ڈی جی آرڈی اے

بدھ 24 اپریل 2024 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کے زیر صدارت غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے نے عوام الناس کی شکایات پر پلاننگ ونگ آرڈی اے کوغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی، شہریوں کو ورغلا کر لوٹ مار اور جعلسازی کو روکنے کے کیے گرینڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پر ناجائز قبضوں کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں اور اسلحہ کے زور پر قبضہ کرواتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بہت جلد ٹاسک فورس قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آرڈی اے وقتاً فوقتاً عوام الناس کے معلومات کے لیے پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میں اپنے سرمایہ نہ لگائیں اور آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر دیکھیں اور ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف منظور شدہ ہاءوسنگ سکیموں سے خریدو فروخت کریں۔

انہوں نے کہا ڈی جی آر ڈی اے نے پلاننگ ونگ کو فوری طور پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو ہر قسم کے ترقیاتی کاموں، اشتہارات، تقریبات اور پلاٹوں کی خرید و فروخت روکنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہ عدم تعمیل کی صورت میں،ان کے خلاف پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جی آر ڈی اے نے مزید ہدایت کی کہ عوام الناس کے ازالہ کے لیے ری ڈریسل کمیٹی بنائی جائے، لوگوں کی شکایات پر فوری طور پر ایکشن لیاجائے۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں