راولپنڈی پولیس کے زیراہتمام کھلی کچہری منعقد

بدھ 24 اپریل 2024 19:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی سربراہی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں نے کھلی کچہری میں پولیس اہلکاروں اور تھانوں میں تعینات افسران کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی شکایات کے بعد ایس ایس پی نے نوٹس لیتے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں