راولپنڈی،ایلیٹ فورس کا اہلکار منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 19:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی کی گوجر خان پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 8 سو گرام چرس برآمد کرلی۔ہیڈ کانسٹیبل تقدیس اسلام 2 برسوں سے منشیات کا دھندہ کر رہا تھا، ایس ایچ او گوجر خان کے مطابق ان کے تھانے کی پولیس نے اہلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل تقدیس السلام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔گرفتار ہیڈ کانسٹیبل تقدیس ایلیٹ ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں