راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلافک ارروائی ، دس ملزمان گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 21:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرزاورناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 10ملزمان گرفتارکر کے چرس، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمدکر لیاتھانہ دھمیا ل پولیس نے فہد سے 560گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے واجد سے 520گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے رئیس سے 225گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے جمشید سے 10لیٹر شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہریا ر سے ڈیڑھ لیٹر شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے جنید سے 1پستول 9ایم ایم، ?ثقلین سے 1پستول 30بور،تیمور سے 1پستول 30بور،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غفران سی1پستول 30بور،تھانہ گوجر خان پولیس نے علی سی1پستول 30بور برآمد کرلیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں