ایس ڈی پی او وارث خان نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی

منگل 30 اپریل 2024 20:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) ایس ڈی پی او وارث خان ملک رفاقت حسین نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیاایس ڈی پی اونے کانسٹیبل عاصم کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں انہوں نے کہاکہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے والے شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں