سنٹر آف ایسکیلنس فار بواین جنٹکس، رینالہ خورد میں پاکستان اینیمل ایڈنٹیفیکشن اینڈ ٹریسیبلیٹی سسٹم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 21:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) سنٹر آف ایسکیلنس فار بواین جنٹکس، رینالہ خورد میں پاکستان اینیمل ایڈنٹیفیکشن اینڈ ٹریسیبلیٹی سسٹم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، وزیر برائے ایگر کلچر اینڈ لائیو سٹاک (پنجاب) سید محمد عاشق حسین شاہ کرمانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت، میجر جنرل شاہد محمود، ڈائریکٹر جنرل ریماونٹ ویٹرنری اینڈ فارمز نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سی ای بی جی کمانڈنٹ بریگیڈیئر محمد علی رضا نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، ایسکیلنس فار بواین جنٹکس کا مقصد اعلیٰ نسل کی گائیوں کے ایمبریو کی افزائش اور نشونما ہے، تقریب میں ملک بھر سے آئے نامور ویٹرینرین اور فارمرز نے بھی شرکت کی ، سی ای بی جی پاکستان میں ان وٹرو ایمبریو پروڈکشن کا ادارہ ہے، شرکائ نے تقریب کے آخر میں ریماونٹ ویٹرنری اینڈ فارمز کور خصوصاًً سی ای بی جی کی ویٹرنری کے شعبے کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں