راولپنڈی،7ملزمان سے آڑھائی کلو چرس اور325لیٹرشراب برآمد ، مقدمات درج

منگل 30 اپریل 2024 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی7ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے آڑھائی کلو سے زائد چرس اور325لیٹرشراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم توصیف سے 01کلو100گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم محمد شبیر سے 01کلو100گرام چرس،گوجرخان پولیس نے ملزم شکیل سے 300لیٹرشراب ، وارث خان پولیس نے ملزم شہزاد سے 10لیٹرشراب ، ملزم کامران سے 05لیٹرشرب ، صدربیرونی پولیس نے ملزم تخلیل شاہ سی10لیٹرشراب ،ملزم علی عباس سے 560گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں