پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری

چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں، اللہ آسانیاں پیدا کرے، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 مئی 2024 03:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں، اللہ آسانیاں پیدا کرے، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری انسداد دہشتگردی عدالت پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں، اللہ آسانیاں پیدا کرے، آج ہم سارے 9مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں، ہم مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کہانی ابھی آئی نہیں، کہانی ان کی آئی جو ٹی وی پر بات کر سکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے، اس وقت مولانا اور صوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں، میرا خیال ہے مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا کہ یہ حکومت ہٹے گی، پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سب سے بات کرنی چاہیے، مولانا صاحب سے بھی کرنی چاہیے۔پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ واپس وہاں ہوتا ہے جہاں بندہ چھوڑتا ہے ہم کہیں گئے ہی نہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں