وزیراعلیٰ پنجاب کے فیلڈ ہسپتال میں بڑی تعدادمیں اہلیان علاقہ کاعلاج کیاگیا

ہفتہ 11 مئی 2024 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنماوچیئرمین یوسی89چوہدری ساجدمحمود کے ڈیرے پروزیراعلیٰ پنجاب کے فیلڈ ہسپتال میں بڑی تعدادمیں اہلیان علاقہ کاعلاج معالجہ کیاگیا۔ ڈاکٹروں کی پوری ٹیم موجود تھی ، مختلف قسم کے امراض کے ٹیسٹ بھی موقع پر کیے گئے۔چیئرین یوسی89چوہدری ساجدمحمودنے آنیوالی میڈیکل ٹیم کو خوش آمدیدکہا اوران کیلئے ہرممکن سہولیا ت کاانتظام کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے علاج معالجہ کیلئے فیلڈ ہسپتال کے اقدام کو سراہا اور ایم این اے راجہ قمرالسلام اورایم پی اے چوہدری عمران الیاس کابھی شکریہ اداکیاکہ انہوں نے سب سے پہلے یوسی چک جلال دین میں فیلڈ ہسپتال پہنچاکر عوام کے دل جیت لیے۔ انہوں نے کہا کہ تین دن فیلڈ ہسپتال روزانہ کی بنیادپر عوام کاعلاج معالجہ کرے گا ، اتوارکوچھٹی ہوگی اورپیرسے پھر میڈیکل ٹیم عوام کی خدمت کیلئے یہاں پرموجود رہے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں