شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی، شراب سپلائی، غیرقانونی اسلحہ، قماربازی ودیگر جرائم میں ملوث 22 ملزمان گرفتار

پیر 13 مئی 2024 17:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سٹی پولیس آفیسر(سی پی او)کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی،شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،قماربازی ودیگرجرائم میں ملوث 22ملزمان گرفتارکرلئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم نعیم سے 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، نیوٹائون پولیس نے ملزم سعید سے 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، مورگاہ پولیس نے ملزم زاہد سے 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم حق نواز سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان سے 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ٹیکسلا پولیس نے ملزم احمد سے 01کلو 120 گرام چرس، ملزم زاہد سے 580 گرام چرس،ملزم عبدالقادر سے 520گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم ضیاء الحق سے 530 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم زاہد سے 10 لیٹر شراب، جاتلی پولیس نے ملزم ارسلان سے 25 لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عثمان سے 05 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم فہد سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، تاش پر جوا کھیلنے والے 6 ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی رقم 21ہزار350 روپے اور 04موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ساجد،وحید،رحمت دین،عدیل،افضال اور مسعود شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 21ہزار350 روپے اور 4موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔

رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ارسلان کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم نے لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے شہری یاسر کو زخمی کر دیا تھا، صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رقم خورد برد کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ایاز کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔متاثرہ خاتون نے صدر واہ پولیس کو درخواست دی کہ ملزم محبوب نے گھر دکھانے کے بہانے لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔ صدر واہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم محبوب کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں