پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کی زیر نگرانی جائزہ اجلاس

پیر 13 مئی 2024 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کی نگرانی میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 10 اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ اجلاس میں اضلاع کی حالیہ پولیو مہم میں کاردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال نے کہا کہ اضلاع پولیو مہم کے کوائف کا تفصیلی جائزہ لیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو افسران ماتحت عملہ کی پولیو مہم میں کارکردگی کا خود جائزہ لیں۔ انہوں نے ضلعی افسران کی پولیو ڈیٹا پر تربیت کرنے اور تربیتی سیشنز میں تمام سی ای اوز کو شرکت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی کوریج کے کوائف کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پولیو پروگرام کوائف کو سمجھنے کے لئے اضلاع کی تربیت کرے گا۔ پولیو ویکسین سے محروم بچوں کی انٹری کے حوالے سے پیش رفت خوش آئند ہے۔ ضلعی افسران پولیو مائیکرو پلان کی خود نگرانی کریں۔ جون میں پولیو مہم سے پہلے مائیکرو پلان کو مکمل کیا جائے۔ پولیو مہم کے دوران ناقص کارکردگے دکھانے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں