راولپنڈی،،رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 14 مئی 2024 22:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا،ملزم نے ساتھی کے ہمراہ رابری کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری اصغر کو زخمی کر دیا تھا، جو دوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم اسحاق کو کو گرفتار کر لیا،ملزم نے ساتھی کے ہمراہ رابری کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری اصغر کو زخمی کر دیا تھا، جو دوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ شہری عامر کی مدعیت میں رواں سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا، ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے صدر واہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں