راولپنڈی، ممبر پنجاب اسمبلی نے آر ڈبلیو ایم سی کو ستھراپنجاب صفائی مہم کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے

منگل 14 مئی 2024 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 3 ماہ کا یو سی اور تحصیل وائز صفائی و آگاہی پلان بنا کر شہریوں تک وزیر اعلیٰ پنجاب کا صفائی پیغام پہنچانے کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ممبر پنجاب اسمبلی راجہ عبدالحنیف نے آپریشن سٹاف کو 3 ماہ میں شہر کو زیروویسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہرکی لا کھوں کی آبادی میں صفائی کےلئے چند ہزار ورکرز کا ہر جگہ پہنچنا ناممکن ہے، اس لئے شہری ہمارے دست و بازو بن کر شہر کی صفائی میں ہمارا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ کو کوڑادان میں ڈالیں یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر ورکرز کے حوالے کریں۔

انہوں نے کہا کہ کھلے عام گلیوں اور نالیوں میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ پھینکنا درست عمل نہیں،ہمیں صفائی کےلئے ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگاتاکہ ہمارا شہر کلین اینڈ گرین سٹی بن جائے۔

(جاری ہے)

ورکرز کے مسائل حل کرں گے تاکہ وہ مزید محنت اور لگن سے صفائی کا کام کر سکیں۔صفائی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں کو صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا کام زور شور سے جاری رکھا ہوا ہے۔

گزشتہ روز ٹیم نے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے سلسلے میں دی چاٹر سکول سکستھ روڈ میں سٹوڈنٹس کو ستھرا پنجاب صفائی مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور صفائی کا پیغام پہنچاتے ہوئے شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139،اینڈرائیڈ ایپ کلین راولپنڈی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آگاہ کیا اور معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں