راولپنڈی، ملزم سے چوری شدہ5 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

منگل 14 مئی 2024 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے چوری شدہ5 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ثقلین کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ5موٹرسائیکل اور رائفل222بور برآمد ہوئی، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں