کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 16 مئی 2024 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور مشینری کو فعال کرنے کے لئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے۔ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹی مانیٹرنگ کے ذریعے ڈی ایچ کیوز اور ڈی ایچ کیوز میں ادویات کی دستیابی اور فعال مشینری یقینی بنائے تاکہ طبی سہولیات کے حوالے سے مریضوں کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمز انسداد ڈینگی و پولیو کی سرگرمیاں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔ راولپنڈی میں پولیو کے پچھلے تین سیمپلز نیگیٹو آئے ہیں تاہم حالیہ مہم میں پولیو کے نان اٹینڈڈ اور مسنگ کیسز کی کوریج کو سو فیصد کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2024 سے اب تک ڈرگ کنٹرول کے حوالے سے 2699 چھاپوں کے دوران 730 سیمپلز لئے گئے ہیں۔

غیر معیاری رپورٹ ہونے پر 167 چالان، 45 عمارتیں سیل اور 8 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ کمشنر نے آر ڈی اے، میونسپل کارپوریشن اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دو دن میں نقشے پر اپنے اپنے دائرہ کار میں آنے والی ڈرینز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلاع میں سول ڈیفنس رضاکاروں کی تعداد بڑھائی جائےتا کہ غیر قانونی طور پر پٹرول کی فروخت پر مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔

کمشنر کو گزشتہ 24گھنٹوں میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتا یا گیا کہ ڈویژن بھر میں اوورچارجنگ کے سلسلے میں شکایات موصول ہوئیں،شکایات پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 8104 چھاپے مارے گئےجبکہ198 جگہوں پر خلاف ورزیاں رپورٹ، 790,000 کا جرمانہ، 01 عمارت سیل اور 47 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں